the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
ناندیڑ:۲۰؍اگست ( نامہ نگار)پولس اور فوڈ ز اینڈ ڈرگس محکمہ کی ٹیم نے آج شہر کے مجام پیٹھ روڈ پر دوپہر کے وقت چھاپہ مار کر ایک ٹرک کو پکڑ لیا جس میں سے ۱۳؍لاکھ روپئے کا گٹکھا اور پان مسالہ ضبط کیا ہے ۔ پریس نوٹ کے مطابق ایس پی دھیا، ایڈیشنل ایس پی چکھلے ، اسسٹنٹ ایس پی پنکج دیشمکھ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ناندیڑ میں بڑے پیمانے پر گٹکھا لاکر کالا بازار میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ مہاراشٹرمیں گٹکھا ، پان مسالہ پر پابندی عائد ہے اور اس کا غیر قانونی طورپر کچھ لوگ کاروبار کررہے ہیں ۔ دوپہر دیڑھ بجے



کے قریب ناؤگھاٹ پل کے پاس محمد عظیم کے آل مہاراشٹر ٹرانسپورٹ کے گودام کے پاس ایک ٹرک پکڑا گیا ۔ اس ٹرک میں سے ۱۰؍لاکھ روپئے کا گو ا اور ستار گٹکھا ، اور تین لاکھ روپئے کا رجنی گندھا پان مسالہ برآمد ہوا ہے ۔ پولس نے ۱۳؍لاکھ روپئے کا گٹکھا اور ٹرک ضبط کرلیا ہے ۔ فوڈز آفیسر پروین کاڑے کی شکایت پر سڈکو پولس اسٹیشن میں محمد عظیم محمد اقبال ساکن منیار گلی اتوارہ ، ٹرک مالک اور ٹرک ڈرائیور ان تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولس اور فوڈز محکمہ نے آج بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپئے کا گٹکھا ضبط کیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.